نیب ریفرنس بحال ہوگیا توشریف برادران کو طلب کیا جائے گا، جج

پیر 6 اگست 2012 13:33

نیب عدالت کے جج چودھری عبدالحق نے کہا ہے کہ ریفرنس بحال ہوگیا توشریف برادران کوعدالت میں طلب کیا جائے گا۔راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج چودھری عبدالحق نے شریف بردران کے خلاف حدیبیہ پیپرملز، اتفاق فاوٴنڈری اوررائیونڈ اثاثہ جات ریفرنس کھولنے سے متعلق چیئرمین نیب کی درخواست کی سماعت کی،،، شریف برادران کے معاون وکیل چودھری حسن نے اکرم شیخ کاوکالت نامہ عدالت میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

چودھری حسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس قابل سماعت ہی نہیں۔جج چودھری عبدالحق نے ریمارکس دیے کہ فوجداری مقدمات میں ملزم عدالت میں خود پیش نہ ہوتواسے اشتہاری بھی قراردیا جاسکتا ہے ۔شریف برادران کی قانونی مشیرانوشہ رحمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنس مردہ ہو چکے ہیں،،عدالت نے تمام فریقین کودلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ ستمبرتک ملتوی کردی