Live Updates

شریف برادران کے خلاف ریفرنسز کی سماعت

پیر 6 اگست 2012 11:13

شریف برادران کے خلاف ریفرنسز کی سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت کا ریمارکس میں کہنا تھا ملزمان پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جاسکتا ہے ۔ اتفاق فاونڈری اور رائیونڈ ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواستوں کی سماعت راولپنڈی احتساب عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

طلبی کے باوجود شریف خاندان کا کوئی فرد عدالت میں پیش نہ ہوا ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ فریقین آئندہ سماعت پرتیاری کرکے آئیں۔ غیر ضروری التوا نہیں دیا جائے گا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی انوشے رحمٰن کا کہنا تھا حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے اور ایک بے جان کیس کو زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات