شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری

جمعہ 3 اگست 2012 13:00

شدید گرمی اور حبس کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا۔ مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں میں نکل آئے ۔ بعض شہروں میں تاجروں نے ہڑتال کر دی۔ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ گوجرانوالہ میں گیپکو آفس کے سامنے مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا۔شرکا نے شدید نعرے بازی کی۔ مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمود بشیر ورک نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی بھرپور احتجاج جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

لوئر دیر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ نے مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر چترال روڈ بلاک کردی۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مٹھن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی ۔ لیہ کے علاقے عیدگاہ میں تین روز سے بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں نے ٹائرجلا کر ٹریفک بلاک کردی۔ ہنگو میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔تحصیل خال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ نے چترال روڈ پر احتجاج کیا جس کے باعث 5 گھنٹے سے روڈ بلاک ہے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

متعلقہ عنوان :