ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز جاری ،سحری اور افطاری کے اوقات میں اندھیرے کا راج ، ماہ صیام میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سے کربلاء کا سماں ، چارسدہ میں غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج ،مظاہرین نے دھرنا دے کر پشاور چارسدہ موٹروے بندکردی ، لنڈی کوتل کے ڈاکٹروں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

پیر 30 جولائی 2012 15:05

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روزبھی جاری رہا ، سحری اور افطاری کے اوقات میں اندھیرے کا راج ، ماہ صیام میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت، کربلاء کا سماں ، چارسدہ میں غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف تورنگ زئی اور شبقدر سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کا احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے دھرنا دے کر پشاور چارسدہ موٹروے دریائے کابل کے مقام پر بندکردیا ہے،.

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی میں ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال لنڈی کوتل کے ڈاکٹروں نے لوڈشیڈنگ کیخلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے،کوہاٹ میں پنڈی روڈ گرڈ اسٹشین کے قریب شہریوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجا روڈ بلاک کردیا،منڈی بہاو الدین کے علاقے مانگٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سرگودھا گجرات روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا،بہاول پور کے علاقے مبارک پور میں گزشتہ چار روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے رہے، ملتان میں رات گئے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے پراناوہاڑی روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا،اس کے علاوہ خیبرپختون خوا ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان رہے ،بعض علاقوں میں تو سحر و افطار کے اوقات بھی اندھیرا چھایا رہتا ہے