مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف روزے دار سراپا احتجاج

پیر 30 جولائی 2012 12:35

ملک میں بجلی کا بحران قابو میں نہیں آرہا۔ اندھیرے میں سحر اور افطار کرنے والے احتجاج پر مجبور ہیں۔ مختلف شہروں میں بجلی کی بندش کے خلاف آج بھی روزے دار سراپا احتجاج رہے ۔مختلف شہروں میں سحری اور افطار سمیت دن کے مختلف اوقات میں بجلی کے تعطل کا سلسلہ جاری ہے ۔ پشاور میں عوام نے لوڈشیڈنگ کے خلاف اچینی چوک پر روڈ بلاک کردی۔ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

افغانستان جانے والے کنٹینرز بھی ٹریفک میں پھنس گئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی تعداد دیکھتے ہوئے کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پولیس طلب کرنا پڑی۔ حیات آباد کے مکین بھی گھروں سے نکل آئے ۔ مظاہرین نے رنگ روڈ پر پاک افغان شاہراہ بند کردی۔ عمائدین علاقہ اور فیسکو حکام کے مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی گئی۔کوہاٹ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا غصہ انتہا کو پہنچ گیا۔ سیکڑوں مظاہرین راولپنڈی روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب جمع ہوگئے اور سڑک بند کردی جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی۔ نوشہرہ میں بھی علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے ۔ زیارت کاکا صاحب کے عوام نے لوڈشیڈنگ کے خلاف شوبرا چوک میں احتجاج کیا۔ چارسدہ کے مکین بھی بجلی کی طویل بندش پر چلا اٹھے