میرے خلاف کیسز کھولنے والے خوش رہیں مگر قوم کی جان چھوڑ دیں، آصف زرداری کا سندھ کارڈ اب ختم ہوگیا ، نوازشر یف ،صوبے میں مسلم لیگ (ن) زور پکڑ رہی ہے ، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا پیپلز پارٹی نہیں جانتی ،اتحادی اور مفاد پرست ٹولہ پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے ،چندہفتوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی باتیں توہورہی ہیں مگریہ گڈی گڈے کاکھیل نہیں، تقریب سے خطاب

جمعرات 19 جولائی 2012 18:27

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا سندھ کارڈ اب ختم ہوگیا ہے ،مسلم لیگ (ن) اب صوبے میں زور پکڑ رہی ہے ، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا پیپلز پارٹی نہیں جانتی ،میرے خلاف کیسیز کھولنے والے خوش رہیں مگر قوم کی جان چھوڑ دیں ، سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کرے گے،کسی پر کیچڑ اچھالنا ہماری سیاست نہیں ، ایشوز پر بات ہونی چاہیے،پاکستان کو بہت زخم لگے اور لگ بھی رہے ہیں،1947ء سے ملک کو صحیح راہ پر ڈالا جاتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ، پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جاتا تو اس کی مثال پوری دنیا میں نہ ہوتی، پاکستان کسی غیر آئینی اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا،ہفتوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی باتیں گڈی گڈے یا بچوں کا کھیل ہیں،اتحادی اور مفاد پرست ٹولہ پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے معاہدہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی جماعت وہ ہے جو پورے ملک کو بلاتفریق نسل و صوبہ ایک نظر سے دیکھے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کے اس لئے مخالف نہیں کہ جلال محمود شاہ سے معاہدہ کرنا تھا مسلم لیگ (ن) کبھی سندھ کی تقسیم کی حمایت نہیں کرے گی