کابل میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے افغان نیشنل فرنٹ کے رہنماؤں کی ملاقات ،افغانستان میں امن واستحکام سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا‘ افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات اورمضبوط روابط چاہتے ، افغان شدت پسندوں کے پاکستانی علاقوں پر حملے افسوسناک ہیں افغانستان اور نیٹو فورسزشدت پسندوں کے حملے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی گفتگو

جمعرات 19 جولائی 2012 14:19

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے کابل میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد افغان نیشنل فرنٹ کے رہنماؤں نے ملاقات کی اورافغانستان میں امن واستحکام سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات اورمضبوط روابط چاہتے ہیں۔ایک پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستانی علاقوں پر حملے افسوسناک ہیں افغانستان اور نیٹو فورسزشدت پسندوں کے حملے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

افغان نیشنل فرنٹ کے سربراہ احمد ضیا مسعود جو شمالی اتحاد کے سابق سربراہ احمد شاہ مسعود کے بھائی ہیں کی قیادت میں وفد نے کابل میں نوتعمیرشدہ پاکستانی سفارتخانے میں جمعرات کو وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ہزارہ حزب وحدت کے رہنماحاجی محمد محقق،عبدالرشید دوستم کی جماعت جنبش ملی کے رہنمافیض اللہ زکی ،شوری مجاہدین کے رہنما جنرل جرات بھی شریک ہوئے ۔ افغان نیشنل فرنٹ کے رہنما ؤں نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا ۔نیشنل فرنٹ کے سربراہ ضیا احمد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات درست سمت پر گامزن ہیں