ملتان، این اے 151 کی پولنگ میں الیکشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، ووٹرز کو لانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا استعمال‘ پولنگ اسٹیشنوں کے قریب امیدوارو ں کے کیمپ قائم ‘ شوکت حیات بوسن کا ووٹر لسٹوں میں اپنے ووٹرز کے ناموں کے عدم اندراج پر شدید ردعمل کا اظہار

جمعرات 19 جولائی 2012 12:41

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سپریم کورٹ سے توہین عدالت کے جرم میں نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 151 کی نشست پر جمعرات کوہونے والیضمنی انتخاب میں الیکشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ووٹرز کو لانے کیلئے امیدواروں کی جانب سے ٹرانسپورٹ استعما ل کی گئی پولنگ اسٹیشنوں کے قریب امیدوارو ں کے کیمپ قائم کئے گئے تھے (ن) لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار شوکت حیات بوسن کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں اپنے ووٹرز کے ناموں کے عدم اندراج پر شدید ردعمل کا اظہارکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو این اے 151 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لئے خصوصی انتظامات کئے اور پہلی بار ووٹرزکو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی، تاہم امیدوار ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن لانے کیلئے گاڑیاں استعمال کرتے رہے ۔ یہی نہیں بلکہ پابندی کے باوجود امیدواروں نے پولنگ اسٹیشنوں کے قریب کیمپ لگا رکھے تھے۔ ملتان کے اس حلقہ کے 3 لاکھ 8 ہزار 871 ووٹرز کے لئے 245پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئیتھے، جن میں 64پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :