پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے ، ہلیری کلنٹن

منگل 10 جولائی 2012 11:23

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پر زور دیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر کا پریس بریفنگ کر دوران کہنا تھا کہ ٹوکیو میں افغانستان کے مستقبل بارے منعقدہ کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیاں روکے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ وہ افغانستان میں عام شہریوں اور امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہے ۔ امریکا ہر طرح سے حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں روکنا چاہتا ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد بھی مختلف مسائل پر مذاکرات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :