اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ نااہل ، بددیانت اور ناکام حکومت کو سپریم کورٹ کی عزت وناموس سے کھیلنے کی اجازت ہے تو وہ اپنی سوچ درست کرلے، اپوزیشن کسی قیمت پر ایسا نہیں ہونے دے گی،(ن) لیگ کسی ایسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی جو دوسری شہریت بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر موثر کرے، حکومت کے سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود یا آزادی کو ختم کرنے کیلئے کسی بھی فیصلہ کی پوری قوت سے مخالفت کریں گے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا بیان

جمعرات 28 جون 2012 22:51