کوئٹہ ،زائرین کی بس پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 18افراد جاں بحق ،35 زخمی، بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ، حملے میں بس مکمل تباہ ،قریب سے گزرنے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا،دھماکے کے بعدسیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

جمعرات 28 جون 2012 20:10

� �وئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زائرین کی بس پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیس اہلکاراور خاتون سمیت 18زائرین جاں بحق اور تین پولیس اہلکاروں سمیت35 سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاجہاں بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، حملے میں بس مکمل تباہ ،قریب سے گزرنے پولیس موبائل کوبھی شدید نقصان پہنچا،دھماکے کے بعدسیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیاجبکہ مشیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی پولیس بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی