توہین عدالت کیس، ملک ریاض کو 6مزید درخواستوں پر نوٹس جاری

جمعرات 28 جون 2012 11:30

سپریم کورٹ نے ملک ریاض حسین کے خلاف توہین عدالت الزام کی چھ مزید درخواستوں پر بھی ملزم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کیس میں گزشتہ ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس کا ریکارڈ منگوانے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاکراللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹرباسط نے کہاکہ انکا موکل بیمار ہے لیکن عدالت کے احترام میں لندن کے اسپتال کو چھوڑ کر یہاں آئے ،ڈاکٹر باسط نے کیس کی تیاری کیلئے مہلت بھی مانگی، جسٹس شاکراللہ جان نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزاروں کی استدعا کے برعکس ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا۔

ڈاکٹر باسط نے کیس کی تیاری کیلئے تین ہفتوں کی مہلت مانگتے ہوئے یہ بھی کہاکہ اس کیس میں استغاثہ ، اٹارنی جنرل ہیں یا رجسٹرار سپریم کورٹ، یہ انہیں معلوم ہی نہیں ہورہا، یہ بھی پتا نہیں کہ ثبوت کیا ہے ، ڈاکٹر باسط نے کہاکہ اس کیس میں ارسلان کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے ، اسے عدالت نے مستر دکردیا ، ملک ریاض کی حاضری سے استثنی کی درخواست آئی تو عدالت نے کہاکہ ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے

متعلقہ عنوان :