بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ کو 27سال بعد رہا کر دیا گیا،پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے قیدی رہا کردیں،سرجیت سنگھ

جمعرات 28 جون 2012 11:29

بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ کو 27سال بعد رہا کر کے اسے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی قیدی سرجیت سنگھ کو ساتھی قیدیوں نے مٹھائی کھلا کر روانہ کیا۔ذرائع کے مطابق سرجیت سنگھ نے ناشتہ میں پراٹھے کے ساتھ آلو کی بھجیا اور دال بھی کھائی۔ سرجیت سنگھ نے سفید رنگ کی شلوار قمیض،سر پر پگڑی باندھ رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی قیدی سرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قیدی رہا کردینے چاہیے ۔

اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونگے ۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرجیت سنگھ اپنے ساتھ جیل میں کیے گئے سلوک سے کافی مطمئن نظر آئے اور پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ، تاہم اچھے سلوک کے گن گانے کے باوجود سرجیت کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ پاکستان آیا تو جاسوسی کے الزام میں پھر دھرلیا جائیگا اس لیے وہ دوبارہ پاکستان نہیں آئیگا

متعلقہ عنوان :