وزیراعظم کی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو آمد، حمایت پر الطاف حسین اور دیگر قائدین سے اظہارتشکر، ایسے فیصلے کریں کہ عوام یاد رکھیں ، ایم کیوایم کے قائدکی نئے وزیراعظم کو جرات مندانہ فیصلے کرنے کی نصیحت ،بروقت الیکشن کے انعقاد ، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ ، الطاف حسین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ،توانائی بحران اور کراچی میں امن کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھو ں گا ، مفاہمتی سیاست آگے بڑھائینگے ، اداروں کو مضبوط کیاجائیگا،وزیراعظم کی قائدتحریک سے ٹیلی فونک گفتگو

پیر 25 جون 2012 20:11

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیر کو ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو کادورہ کرکے بطور وزیراعظم اپنے انتخاب میں حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیاجبکہ اس موقع پرا لطاف حسین نے نئے وزیراعظم کو جرات مندانہ فیصلے کرنے کی نصیحت اور بروقت الیکشن منعقدکرانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ مسائل حل کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔

نائن زیروپہنچنے پرڈاکٹرفاروق ستاراوردیگررہنماوٴں نے وزیراعظم کااستقبال کیا ۔ الطاف حسین نے ٹیلی فونک بات چیت میں وزیراعظم کو نائن زیرو آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم منتخب ہونے پر راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے پیارے دوست رحمن ملک کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں ہماری دعا ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ملک کی سلامتی کیلئے نیک شگون ثابت ہوں ،ستارہ شناس ماموں بتائیں کہ پرویز مشرف ،اشفاق پرویز کیانی اور راجہ پرویز اشرف جیسے ایک ہی نام کے لوگ اقتدار میں کیسے آرہے ہیں؟ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو مدنظررکھتے ہوئے جرات مندانہ فیصلے کرنا ہونگے بطور وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے توانائی بحران حل کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف ایسے فیصلے کریں کہ عوام انہیں یاد رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ ،پارلیمنٹ اور فوج سمیت تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،اداروں میں تلخیاں مستقبل کیلئے اچھا شگون نہیں ،الطاف حسین نے کہا کہ خدارا اپوزیشن جمہوریت کی گاڑی چلنے رہنے دے ،اپوزیشن نے جہاں اتنا صبر کیا وہاں تھوڑا اور بھی کرے