کراچی، وزیراعظم کی پیر پگاڑا سے ملاقات، متحدہ کے مرکزنائن زیرو کا دورہ، لوگ سمجھتے تھے کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، ایم کیو ایم نے اپنے رویئے سے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ،راجہ پرویز اشرف

پیر 25 جون 2012 16:51

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ لوگ سمجھتے تھے کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، ایم کیو ایم نے اپنے رویئے سے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے ۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک میں بہت مسائل ہیں ان کا سامنا مل کر کریں گے ۔ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف آج کراچی میں اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آج کنگری ہاوٴس میں مسلم لیگ فنکنشل کے سربراہ صدر الدین راشدی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیرپگارا سے ملاقات کے بعد وہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے لئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو گئے جہاں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی جانب سے الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، ایم کیو ایم نے اپنے رویئے سے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے