سب کو ساتھ لیکرچلنا چاہتے ہیں،وزیراعظم ، کراچی ملک کی شہ رگ ہے،اس میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے، ملک میں توانائی اور امن و امان بڑے مسائل ہیں، راجہ پرویز اشرف کی پیر پگاڑا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جون 2012 16:14

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا عوام کی خدمت کے لیئے سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ کراچی ملک کی شہ رگ ہے اوراس میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے ۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیر پگارا سے ملاقات کے بعد کنگری ہاوٴس کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا کا شکریہ ادا کرنے آیا تھا اور مشاورت سے تمام مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط ہونا چاہیئے ۔

ملک میں توانائی اور امن و امان بڑے مسائل ہیں۔ اس سے قبل کنگری ہاوٴس میں پیر پگارا صبغت اللہ راشدی سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر امور پر غور کیا گیا گیا۔ پیر پگارا نے کہا کہ میرے والد نے اتحاد کیا تھا اسے برقرار رکھا جائے گا مفاہمت کی سیاست کو جاری رکھیں گے