سپریم کورٹ میں صدر زرداری کی آئینی استثنیٰ اور دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست دائر ، صدرآئین کے آرٹیکل 43 کے تحت دو عہدے نہیں رکھ سکتا،صدر مملکت کو اقتدار سے بدنیتی کرنے پر عہدے سے ہٹایا جائے، درخواست گزار

پیر 25 جون 2012 12:38

سپریم کورٹ میں صدر آصف علی زرداری کے آئینی استثنیٰ اور دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ پیر کو یہ درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر نے جو استثنیٰ حاصل کر رکھی ہے وہ بدنیتی کے زمرے میں آتی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 43 کے تحت صدر دو عہدے بھی نہیں رکھ سکتے۔ صدر نے دو عہدے رکھ کر آئین کی خلاف ورزری کی ہے۔ صدر مملکت کو اقتدار سے بدنیتی کرنے پر عہدے سے ہٹایا جائے