جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والی قوتیں سن لیں حکومت جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دے گی، لوگ کہتے ہیں کہ ہم اداروں کا احترام نہیں کرتے ، ہم نے 1973ء کے آئین کو بحال کر کے اداروں کو مضبوط کیا ، جب نواز شریف جدہ بیٹھے تھے تو پیپلز پارٹی عوام کی لڑائی لڑ رہی تھی ، موجودہ حکومت کے اقتدا رمیں آتے ہی اس کیخلاف سازشیں شروع ہو گئی تھیں ، پیپلز پارٹی کو سینٹ انتخابات اور پانچواں بجٹ پیش کرنے سے روکنے کیلئے سازشیں کی گئیں ، ہم نے عوامی حمایت سے تمام سازشوں کو ناکام بنایا ،پیپلز پارٹی نے پشتونوں کو شناخت دینے کا وعدہ پورا کیا، فاٹا کے غیور عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں،لاڑکانہ کے بعد مردان پیپلز پارٹی کا دوسرا گڑھ ہے ، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا مردان میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 16 جون 2012 22:14