سازشیں ہورہی ہیں، جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دینگے ، وزیراعظم، لوگ کہتے ہیں کہ ہم اداروں کا احترام نہیں کرتے ، ہم پر تنقید کرنیوالے جب جدہ گئے تو پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ تھی، یوسف رضا گیلانی کا مردان میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 16 جون 2012 20:34

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وعدہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دے گی، جمہوریت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، پانچواں بجٹ اور سینیٹ انتخابات روکنے کیلئے بھی سازش کی گئی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مردان میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی تو سازشیں شروع ہوئیں، کوشش کی گئی کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیاب نہ ہو، پانچواں بجٹ اور سینیٹ انتخابات روکنے کی بھی سازش کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اداروں کا احترام نہیں کرتے ، ہم پر تنقید کرنیوالے جب جدہ گئے تو پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ تھی، پیپلز پارٹی نے 73ء کا آئین بحال کرکے اداروں کو مضبوط کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہیں