تھرکول منصوبہ 300 سال تک توانائی کی ضروریات پوری کرسکتاہے،ہم نے قومی اداروں میں اصلاحات کا نظام متعارف کرایا ،وزیراعظم ،جمہوری حکومت نے زرعی اجناس پر سبسڈی دی، کسان دوست اقدامات سے زراعت کو فروغ ملا ہے ،غربت کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز دی ہے ،چیلنجز اور مشکلات کے باوجود معاشی اشاریہ درست سمت میں جا رہے ہیں ، اعلی سرکاری افسران سیاست سے دور رہ کر معاشی اصلاحات میں اپنا کردار ادا کریں، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا سول سروسز اکیڈمی کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 جون 2012 15:56

زیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تھرکول منصوبہ تین سو سال تک توانائی کی ضروریات پوری کرسکتاہے،ہم نے قومی اداروں میں اصلاحات کا نظام متعارف کرایا ،جمہوری حکومت نے زرعی اجناس پر سبسڈی دی، کسان دوست اقدامات سے زراعت کو فروغ ملا ہے ،غربت کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز دی گئیں ،چیلنجز اور مشکلات کے باوجود معاشی اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں ، اعلی سرکاری افسران سیاست سے دور رہ کر معاشی اصلاحات میں اپنا کردار ادا کریں۔

وہ ہفتہ کو یہاں سول سروسز اکیڈیمی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے سرول سروسز اکیڈمی کے 94 عارضی ملازمین کی مستقلی اور بوائز ہاسٹل کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سول سروسز اکیڈمی کے نوجوانوں پر سب سے زیادہ اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور نوجوان آگے آئیں او رملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو بجلی کا بحران ورثے میں ملا لیکن جمہوری حکومت کے بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کے جاری منصوبوں سے بجلی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے جو منصوبے لگائے ہیں ان سے حاصل کردہ بجلی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی نہیں ہو گی بلکہ باہر سے بجلی لا کر سسٹم میں شامل کی جائے گی