خیبر ایجنسی:لنڈی کوتل بازار میں دھماکا،9جاں بحق

ہفتہ 16 جون 2012 11:33

خیبر ایجنسی لنڈی کوتل بازار میں دھماکے سے نو افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ہلاکتوں میں اضافہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی علم نہیں ہو سکا ہے