ملک ریاض بم جیسے شہادتیں لے کر آج رات پہنچیں گے ، زاہد بخاری

پیر 11 جون 2012 13:26

ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ملک ریاض آج رات کسی بھی وقت پاکستان پہنچیں گے ،وہ بم جیسی شہادتیں لا رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے زاہد بخاری نے بتایا کہ ملک ریاض کے خلاف ایف آئی آردرخواست دینے کامقصدانہیں عدالت میں بیان سے روکناہے ،لیکن چاہے دس ایف آئی آر بھی ان کے خلاف درج ہوجائیں وہ پاکستان آ کر اپنا بیان ریکارڈکرائیں گے ۔

(جاری ہے)

زاہد بخاری نے بتایا کہ عدالت میں بیان دینے آرہے ہیں اور بم جیسی شہادتیں لارہے ہیں،وہ شہادتیں لے کر سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

متعلقہ عنوان :