مستونگ ، مسافر بس میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق،50سے زائد زخمی،زخمیوں کو کوئٹہ اور نوشکی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد زخمیوں میں شامل ، متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی

پیر 11 جون 2012 12:13

مستونگ میں مسافر بس میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور50سے زائد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو کوئٹہ اور نوشکی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں ، متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق ایک مسافر بس کوئٹہ سے نوشکی جا رہی تھی کہ مستونگ کے علاقے درینگڑہ کے مقام پر اس میں زور دار دھماکہ ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور50سے زائد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو کوئٹہ اور نوشکی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکا خیز مواد بس میں موجود تھا یا سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا