نیٹوکادوروزہ سربراہ اجلاس شکاگومیں شروع ، افغانستان سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدرآصف زرداری کررہے ہیں ، صدرکے خطاب میں نیٹوسپلائی کی بحالی کااعلان متوقع، سربراہ اجلاس کے موقع پر شہرمیں شکاگوپرقبضہ کے نام سے جنگ اورسرمایہ دارانہ نظام کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہر ے

اتوار 20 مئی 2012 20:27

� �فغانستان کے بارے میں نیٹوکادوروزہ سربراہ اجلاس اتوارکوامریکہ کے شہرشکاگومیں شروع ہوگیاجس میں تقریبا ً60 ملکوں وتنظیموں کے نمائندے شریک ہیں ، اجلاس میں افغانستان سے غیرملکی افواج کے مکمل انخلاء اورمستقبل میں وہاں نیٹوکی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، افغان عوام کے ساتھ طویل المدت ساجھے داری کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا ،اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدرآصف علی زرداری کررہے ہیں جبکہ نیٹوسربراہ اجلاس سے صدرزرداری کے خطاب میں نیٹوسپلائی کی بحالی کااعلان متوقع ہے ،نیٹوسربراہ اجلاس میں پاکستانی وفدصدرآصف علی زرداری کی سربراہی میں شریک ہے صدرنیٹوسربراہ اجلاس سے اپنے خطاب میں عالمی رہنماوٴں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کرداراورجانی ومالی نقصان کے بارے میں آگاہ کریں گے جبکہ ان کی جانب سے نیٹوسپلائی کی بحالی کاباضابطہ اعلان بھی متوقع ہےادھر شہرمیں ”شکاگوپرقبضہ،، کے نام سے جنگ اورسرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہر ے ،مظاہرین کومخصوص مقامات پرجمع ہونے کی اجازت دی گئی۔