کراچی ،مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات ،4 افراد جاں بحق ،سب انسپکٹر سمیت 6 زخمی

اتوار 20 مئی 2012 12:49

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں4 افراد جاں بحق اورپولیس سب انسپکٹر سمیت 6افراد زخمی ہوگئے،سی آئی ڈی پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔اتوار کو پولیس کے مطابق شہید ملت روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقامی بلڈر جاں بحق ہوگیا۔ لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈسے بائیس سالہ شخص کی لاش ملی ۔

(جاری ہے)

مواچھ گوٹھ سے بھی بیس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اختر کالونی میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کی سربراہی میں پولیس نے مبینہ ٹان سے فائرنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم خان برکی عرف ڈاکٹر خان کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق عیسی نگری کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا

متعلقہ عنوان :