25ویں 2روزہ نیٹو سربراہ کانفرنس آج سے شکاگو میں شروع ہو گی، صدر آصف زرداری کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے

اتوار 20 مئی 2012 12:48

دو روزہ پچیسویں نیٹو سربراہ کانفرنس آج سے شکاگو میں شروع ہورہی ہے ۔ صدر آصف علی زرداری کانفرنس میں شرکت کیلئے شکاگو پہنچ گئے ہیں۔ اس اہم کانفرنس میں غیرملکی افواج کے انخلاء اور مستحکم افغانستان پر بات ہوگی۔ صدر آصف زرداری شکاگو کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

صدر زرداری مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے ۔ صدر آصف زرداری حامد کرزئی سے ملاقات میں خطے کی صورتحال ، پاک افغان سرحد پر رابطے مزید بہتر بنانے اور افغانستان میں ترقی و استحکام پر بات کریں گے ۔کانفرنس کے موقع پر ترک صدر عبداللہ گل اور آسٹریلوی وزیراعظم جولیاگارڈ سے صدر زرداری کی ملاقات شیڈول ہے

متعلقہ عنوان :