نواز شریف کا آج حافظ آباد میں جلسہ ،تیاریاں مکمل کرلی گئیں

ہفتہ 19 مئی 2012 11:43

حافظ آباد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر حافظ آباد آئیں گے جہاں وہ کرکٹ سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔وہ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افضل حسین تارڑ کی رہائشگاہ کولو تارڑ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اہم شخصیات سے ملاقات اور شام چھ بجے میونسپل سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف کے دورہ کے سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جلسہ گاہ میں بڑی بڑی تصویری فلیکسوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں بھی میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے خیر مقدمی میں بینرزاور فلیکسیں لگا دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جلسہ گاہ کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :