یقین ہے ایمن اظواہری پاکستان میں ہے ، ہیلری کلنٹن ،ایمن الظواہری کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے ، امریکا کے پاس شواہد ہیں تو فراہم کرے،حنا ربانی کھر

پیر 7 مئی 2012 16:12

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد نہیں ملے ۔ امریکا کے پاس شواہد ہیں تو فراہم کرے ۔ اسلام آباد میں سینیٹر رضاربانی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حناربانی کھر نے پاک امریکا تعلقات کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی۔ صحافیوں سے گفتگو میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ القاعدہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ دشمن ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے خاتمے کیلئے پاک امریکا پارٹنرشپ مضبوط ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد نہیں ملے ۔ القاعدہ سربراہ کی موجودگی کے شواہد ہیں تو امریکا پاکستان کو فراہم کرے ۔ اس سے پہلے امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو یقین ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن اظواہری پاکستان میں موجود ہے ۔ بھارت کے شہر کولکتہ میں یونیورسٹی طلباء کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا