Live Updates

ن لیگ میں ہمت ہے تو استعفے دے ، الیکشن کرادینگے ، وزیراعظم ، نوازشریف اور عمران خان عدلیہ سے یکجہتی کے نعروں سے پہلے آئین پڑھ لیں، زرداری اور گیلانی سے ٹکرانے کا کہنے والے نواز شریف آمروں سے معاہدہ کر کے باہر بھاگ گئے تھے ، یوسف رضا گیلانی کی لاہور پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو

اتوار 6 مئی 2012 20:41

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ زرداری اور گیلانی سے ٹکرانے کا کہنے والے نواز شریف آمروں سے معاہدہ کر کے باہر بھاگ گئے تھے ، نوازشریف اور عمران خان عدلیہ سے یکجہتی کے نعروں سے پہلے آئین پڑھ لیں اس میں واضح لکھا ہے کہ فیصلوں پر عملدرآمد کیسے ہونا ہے ، مسلم لیگ ن میں ہمت ہے تو اسمبلیوں سے استعفیٰ دے ، عمران خان بھی ان کا ساتھ دیں گے تو اسی وقت ضمنی الیکشن کرادیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی لاہور میں پریس کلب کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران لوگوں کو بے وقوف مت بنائیں، یہ بتائیں کہ اٹک سے جدہ تک فلائٹ کیسے گئی، شریف برادران ایک ٹکٹ میں 2، 2 مزے لینا چاہتے ہیں، شریف برادران کی حالت چوپڑیاں اور 2، 2 والی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جدہ میں تھے جب زرداری اور گیلانی آمروں سے ٹکرا رہے تھے ، زرداری اور گیلانی سے ٹکرانے کا کہنے والے نواز شریف آمروں سے معاہدہ کر کے باہر بھاگ گئے تھے ، ہم آئندہ بھی آمروں سے ٹکرائیں گے اور یہ باہر ہوں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات