Live Updates

ظالم کبھی پاکستان میں عدلیہ کو آزاد نہیں رہنے دینگے ،عمران خان

اتوار 6 مئی 2012 18:49

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کی تباہی سے پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل تباہ ہو جائے گا، جو لوگ ظلم کا نظام بچانا چاہتے ہیں وہ کبھی بھی عدلیہ کو آزاد نہیں ہونے دینگے ۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جس دن ہمارے ملک میں عدلیہ تباہ ہو گئی ملک سے جمہوریت بھی تباہ ہو جائے گی۔

ظالم کبھی پاکستان میں عدلیہ کو آزاد نہیں رہنے دینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا کرپٹ مافیا چیف جسٹس کو کبھی آزاد نہیں رہنے دے گا۔ ریلی سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے لیکن وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ایک مجرم کا پیسہ بچا رہے ہیں۔ عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو کراچی اور کوئٹہ جیسا جلسہ کر کے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا میں پٹواریوں کا جلسہ کروانے سے حکمران اقتدار چھوڑ کر نہیں جائیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات