اینٹی نارکوٹکس فورس وفاقی حکومت کے ماتحت ،ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتا ، وزیر اعظم گیلانی،تمام آئینی ترامیم اور بلز اتفاق رائے سے منظور کرائے ، سرائیکی صوبہ بھی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے بنایا جائیگا،بینک قانون کے مطابق بنتے ہیں اور سرائیکی بینک قائم کرنا وفاقی حکو مت کا اختیار ہے،حکومت تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی،ایکسپو سنٹر میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 11ویں کانووکیشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 17 اپریل 2012 21:29

وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس وفاقی حکومت کے ماتحت ایک سویلین ادارہ ہے اور ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتا اسے اپنی حدود میں رہنا ہوگا اورنہ ہی اتفاق رائے سے منتخب وزیراعظم کوایسے خط لکھاجاسکتاہے،موجودہ حکومت نے تمام آئینی ترامیم اور بلز اتفاق رائے سے منظور کرائے ہیں سرائیکی صوبہ بھی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے بنایا جائیگا،بینک قانون کے مطابق بنتے ہیں اور سرائیکی بینک قائم کرنا وفاقی حکو مت کا اختیار ہے،بھارتی وزیراعظم سے جتنی بار بھی ملاقات ہوئی تواس میں یہ بات کہی گئی کہ کشمیر ،سیاچن اورسرکریک سمیت تمام ایشوز پربات چیت ہونی چاہیے ،حکومت تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی، چیلنجز نوجوانوں کو ترقی سے نہیں روک سکتے حکومتیں آتی جاتی ہیں لیکن سسٹم قائم رہنا چاہیے،عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے ،سیاچن کے حادثے کا شکار ہونے والے فوجی جوانوں کے لئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 11ویں کانووکیشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

متعلقہ عنوان :