پاکستان اور بھارت سیاچن سے اپنی فوجیں واپس بلالیں،نوازشریف، گلگت بلتستان کے جوان محب وطن ہیں جو برف پر سو کر وطن کا دفاع کررہے ہیں،ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں شاہراہ قراقرم اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ پر ہر پاکستانی دکھی ہے، دعاگوہیں اللہ تعالی برفانی تودے تلے دب جانیوالے فوجی جوانوں کو سلامت رکھے، اسکردومیں میڈیاسے گفتگو،گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات ،امدادی کاموں کا جائزہ لیا

منگل 17 اپریل 2012 21:29

مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیاچن سے اپنی فوجیں واپس بلالیں اس معاملے میں پہل پاکستان کو کرنی چاہیے، گلگت بلتستان کے جوانوں نے پاک فوج میں اہم کردار ادا کیا،دعاگوہیں اللہ تعالی برفانی تودے تلے دب جانیوالے فوجی جوانوں کو سلامت رکھے ،ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہراہ قراقرم اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ پر ہر پاکستانی دکھی ہے،منگل کو اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ( ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دہشتگردوں سے نمٹنے کا حوصلہ ہے اور نہ ہی صلاحیت، دہشتگردی پر فوری توجہ دے کر اسے جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جوانوں نے پاک فوج میں اہم کردار ادا کیا،گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور برف پر سو کر وطن کا دفاع کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ شاہراہ قراقرم اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ پر ہر پاکستانی دکھی ہے،میاں نواز شریف نے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبے جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی،انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ایک ایک فرد کو پنجاب میں نوکری دینے کا اعلان کیااور انکے اہل خانہ کو فی کس پانچ لاکھ روپے کے چیک دیے،نواز شریف نے ریسیکیو ورکرز کو دو سو خیمے بھی دیے،اس سے پہلے نواز شریف نے گیاری سیکٹر میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا