وزیراعظم توہین عدالت کیس :نوٹس دینے والے ججز ٹرائل کے اہل نہیں، اعتزاز احسن

منگل 17 اپریل 2012 11:27

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی جاری ہے اور جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے ۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزازاحسن نے فیئرٹرائل سے متعلق آئین کے آرٹیکل دس اے پر دلائل جاری رکھتے ہوئے کہاکہ کسی قانون میں کمی یا خامی ہو تو عدالت اس معاملہ کو پارلیمنٹ بھیجتی ہے ، آئین میں 18ویں ترمیم کے نتیجے میں 19ویں ترمیم اسی طرح لائی گئی تھی ، وزیراعظم کو نوٹس دینے والے ججز، اسکا ٹرائل کرنے کے اہل نہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیئے کہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے عدالتیں خود کارروائی کرسکتی ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسلامی قوانین کے تحت بھی جج اپنے مفاد میں خود منصف نہیں ہوسکتا، ایک دفعہ حضرت عمر پیش ہوئے تو قاضی کھڑا ہوگیا تھا ، اس پر حضرت عمر نے اسے ڈانٹ پلادی تھی۔