سیاچن: فوجی اور سویلین آپریشن جاری، گیاری میں ریسکیو کیلئے 5مقامات کی نشاندہی کر دی گئی، آئی ایس پی آر

منگل 10 اپریل 2012 13:13

گیاری سیکٹر میں 452 فوجی اور سویلین ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن میں 2 ڈوزر، 2 ارتھ موور، 2 ڈمپر اور 3 ایکسویٹرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ تودہ گرنے والے مقام پر پانچ مقامات کی نشاندہی کر دگئی ہے جن میں سے 2 پر مشینری اور 3 پر ہاتھوں سے کھدائی ہورہی ہے ۔ اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن کی 7 رکنی ٹیم بھی زندگی تلاش کرنے والے آلات کے ساتھ مصروف عمل ہے ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق موسمی حالات موزوں ہوتے ہی غیرملکی امدادی ٹیموں کو پہنچادیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :