Live Updates

دوسری قومی توانائی کانفرنس ،پنجاب کا یکساں بجلی بندش کا مطالبہ مان لیا گیا ،ہفتے کے سوا کاروباری مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے ، سرکاری اداروں میں پانچ روز کام ،موسم سرما اور گرما میں دفاتر کے اوقات میں تبدیلی ، سائن، ہورڈنگز بورڈز کو بجلی کی فراہمی روکنے کے فیصلے ،صوبائی حکومتیں اپنی جماعتوں اور تمام سٹیک ہورلڈرز کو اعتماد میں لیکر وفاقی حکومت کو آگاہ کریں گی ، کانفرنس میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قانون سازی ،بجلی کی بچت کیلئے ملک بھر میں انرجی سیورز تقسیم کرنے اور غریب عوام کیلئے بجلی کے 50یونٹس کی رعایت بڑھا کر 100یونٹس کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم گیلانی کی کوثر مسعود،شہباز شریف ، قائم علی شاہ، امیر حیدر ہوتی ،نوید قمر ، منظور وٹو اور خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیر 9 اپریل 2012 22:55

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں توانائی بحران کے حل کیلئے ہونیوالی دوسری قومی توانائی کانفرنس میں پنجاب کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں یکساں بجلی کی بندش کی جائیگی جبکہ گزشتہ انرجی کانفرنس میں ہونیوالے فیصلوں کی طرز پر ایک مرتبہ پھر ہفتے کے سوا کاروباری مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے ، سرکاری اداروں میں پانچ روز کام ،موسم سرما اور گرما میں دفاتر کے اوقات میں تبدیلی ، سائن، ہورڈنگز بورڈز کو بجلی کی فراہمی روکنے کے فیصلے کئے گئے جسکے لئے صوبائی حکومتیں اپنی جماعتوں اور تمام سٹیک ہورلڈرز کو اعتماد میں لیکر آئندہ چار سے پانچ روز میں وفاقی حکومت کو آگاہ کریں گی ، کانفرنس میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قانون سازی ،بجلی کی بچت کیلئے ملک بھر میں انرجی سیورز تقسیم کرنے اور غریب عوام کیلئے بجلی کے 50یونٹس کی رعایت بڑھا کر 100یونٹس کر نے کے بھی فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ان اعلانات سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی زیر صدارت ہونیوالی دوسری قومی توانائی کانفرنس کے اختتام پر ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس میں آگاہ کیا ۔ پریس کانفرنس میں گورنر خیبر پختوانخواہ بیرسٹر مسعود کوثر، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ امیر حیدر ہوتی، وفاقی وزراء سید نوید قمر، عبد الحفیظ شیخ ، میاں منظور احمد وٹو ، خواجہ آصف اور دیگر بھی موجود تھے
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات