سانحہ گیاری، برفانی تودہ گرنے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری، امریکی ماہرین کی ٹیم کو اسلام آباد میں بریفنگ،برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز کا آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلیفون، ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش

پیر 9 اپریل 2012 18:52

سیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے کے بعد کی نئی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ امریکی ماہرین کی ٹیم خراب موسم کے باعث اسکردو روانہ نہیں ہوسکی ہے ، وہاں کاموسم امدادی کاموں میں سب سے بڑی ر کاوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری تصاویر سپارکو نے سیٹلائٹ کی مدد سے بنائی ہیں ، جن میں واضح طور پر دو ہٹس دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بٹالین ہیڈکوارٹرمکمل طورپربرفانی تودے کی زدمیں ہے جس کے گرنے سے 139افسراورجوان برف میں دبے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزامریکاسے اسلام آبادپہنچنے والی امریکی ماہرین کی ٹیم خراب موسم کے باعث آج اسکردوروانہ نہیں ہوسکی ہے ، یہ ٹیم اسلام آبادمیں موجودہےامریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن کیلئے آنیوالی امریکی ٹیم کو اسلام آباد میں بریفنگ دی گئی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی پاکستان کو مدد کی پیشکش کی ہے