سیاچن:جوانوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ، امریکی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پیر 9 اپریل 2012 11:34

سیاچن گلیشیئر کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ امدادی کاموں میں معاونت کیلئے امریکا کے آٹھ تکنیکی ماہرین کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ سے آئی ٹیم سیاچن گلیشیئر کے گیاری سیکٹر میں جاری ریسکیوکارروائیوں میں تکنیکی امدادفراہم کرے گی۔ جس سے ریسکیوآپریشن کومزید تیزکرنے اورموثربنانے میں آسانی ہوگی۔دوست ممالک نے پاکستان کوسیاچن میں جاری آپریشن میں امداد کی پیشکش کی ہے ۔ ہفتے کو علی الصبح ایک سو انتالیس افراد اسی فٹ اونچے اور ایک کلومیٹر طویل برفانی تودے کے نیچے آگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :