لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہوں، نواز شریف،عدالتوں کے فیصلوں پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، قائد ن لیگ کی خانیوال میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 مارچ 2012 11:51

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی اور پنجاب کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت ہے ۔ حکومت نے عدالتوں سے لڑنے اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آنے والوں کے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ کراچی میں ن لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے اسلحہ ونگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20،20 گھنٹے بجلی نہ تو لوگ احتجاج نہ کریں تو کیا کریں ۔ 31 مارچ کو بجلی کو لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتون کے فیصلوں پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جتنی برائیاں ہیں اتحادی بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔