امریکی سینٹرل کمانڈ سربراہ جنرل جیمز میٹس، امریکی جنرل جان ایلن کی آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی سے ملاقات،امریکہ ہماری خود مختاری کا احترام کرے ،کیانی نے امریکی جنرلز کو بتا دیا

بدھ 28 مارچ 2012 23:36

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے کمانڈر امریکی جنرل جان ایلن بھی موجود تھے ۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکی عسکری قیادت پر واضح کیا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی اور امریکی سربراہوں کے درمیان ملاقات سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر 26 نومبر کو نیٹو کے مہلک فضائی حملے کے بعد دونوں ملکوں کی عسکری قیادت کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے جس میں اس واقعے کی تحقیقات اور سرحدی رابطوں میں بہتری لانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ جنرل جان ایلن سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے واضح کیا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ تھا۔ اس موقع پر جنرل جیمز میٹس نے کہا کہ خطے کی سکیورٹی میں پاکستان کا اہم کردار ہے ۔ امریکہ پاکستان سے دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے

متعلقہ عنوان :