آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جیمز میٹس اور جان ایلن کی ملاقات، آرمی چیف نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی

بدھ 28 مارچ 2012 16:46

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جیمز میٹس اور افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی نے ڈرون حملوں کی پیشگی اطلاع سے متعلق امریکی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا ہے ۔

جنرل جیمز میٹس اور جان ایلن چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل خالد شمیم وائیں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ملاقاتوں میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقات، پاک افغان بارڈر پر روابط موثر بنانے اور خفیہ معلومات کے تبادلے پر بات چیت کی جائے گی