مسائل اتنے ہیں،حکومت نے 4سال کہاں گذارے ، نواز شریف،پاکستان کی خودمختاری کا سودا نہیں کیا،وسائل کا صحیح استعمال کیا جاتا تو ایسے حالات نہ ہوتے، قائد ن لیگ

بدھ 28 مارچ 2012 13:38

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسائل اتنے ہیں، پتانہیں موجودہ حکومت نے 4سال کہاں گزارے ۔ جامعہ نعیمیہ میں مفتی محمد حسن نعیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خودمختاری کا سودا نہیں کیا، ہمارے دورمیں دہشتگردی نہیں تھی،یہ مشرف دور میں شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آمروردی پہن کرلیٹ جاتے ہیں،ہم واسکٹ پہن کرکھڑے رہتے ہیں، پرویزمشرف امریکا کی ایک کال پر لیٹ گئے تھے ۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف نیت صاف نہیں پاکستان میں وسائل کا صحیح استعمال کیا جاتا تو ایسے حالات نہ ہوتے ۔