کراچی:ہنگامہ آرائی کے بعد زندگی معمول پر آ گئی

بدھ 28 مارچ 2012 11:44

کراچی میں گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی کے بعد آج زندگی معمول پر ہے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پرآگئی ہے اورتعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔شہر قائد کراچی میں گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی کے بعد زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے ، پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سڑکوں پر چل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جامعات سمیت تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری معمول پر ہے جبکہ تاجر تنظیموں نے آج تمام دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :