لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

بدھ 28 مارچ 2012 11:44

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے 11 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے ۔آج لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ وزیراعظم نے زرعی ترقیاتی بینک ،نینشل بینک سے اربوں روپے کا قرض لیا اور بعد میں معاف کرالیا۔

(جاری ہے)

یہ سراسر بدعنوانی ہے اور آئین کے مطابق کوئی بدعنوان شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نیشنل بینک، زرعی ترقیاتی بینک اور اٹارنی جنرل سے 11 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے ۔