سوئس عدالت کو خط لکھنا غیر آئینی ہے ،وزیر اعظم ،صوبے کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے سرائیکی صوبے کے مطالبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے، یوسف رضا گیلانی

جمعرات 15 مارچ 2012 15:56

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ڈٹ گئے .۔ان کا کہنا ہے کہ سوئس عدالت کو خط لکھنا غیر آئینی ہے ۔ آرٹیکل چھے کی خلاف ورزی پر سزائے موت سے بہتر ہے توہین عدالت کی سزا کاٹ لوں۔

(جاری ہے)

وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کانووکیشن کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبے کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے سرائیکی صوبے کے مطالبے کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ آج ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :