ٹیچر تشدد: اسلم مڈھیانہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعرات 15 مارچ 2012 11:40

سکول ٹیچر تشدد کیس کے ملزم سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.اسلم مڈھیانہ کو تھانہ کینٹ کی حوالات میں رکھا گیا ہے جہاں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ شہر میں مختلف مقامات پر اسلم مڈھیانہ کے خلاف طلبا، علما اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :