ایوان صدر میں پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس،سوئس کیسز بارے خط نہ لکھنے کے فیصلے کی توثیق کر دی،صدر پاکستان کو آئین میں استثنیٰ حاصل ہے اور اس کے لئے کسی سے بھی وضاحت طلب کرنے کی ضرورت نہیں، کور کمیٹی

جمعرات 5 جنوری 2012 20:11

پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی نے سوئس کیسز کے بارے میں خط نہ لکھنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر آصف زرداری نے کی۔ اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا کے علاوہ پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں این آر او کیس میں سپریم کورٹ کی دس جنوری تک آخری مہلت سرفہرست ایجنڈا تھا۔

این آر او پر عملدرآمد کیس سے متعلق حکومتی جواب پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کور کمیٹی نے سوئس کیسز کے حوالے سے خط نہ لکھنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے ۔ کور کمیٹی کا موٴقف ہے کہ صدر پاکستان کو آئین میں استثنیٰ حاصل ہے اور اس کے لئے کسی سے بھی وضاحت طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔ نو جنوری کو میموگیٹ عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی سماعت اور صدر کو نوٹس پر حکومتی ردعمل پر بھی غور کیا گیا۔ بابراعوان کو توہین عدالت کا نوٹس اور عدالت عظمیٰ میں دائر اہم مقدمات بھی زیر غور آئے ۔ کور کمیٹی اجلاس میں نئے صوبوں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا