امریکی صدرنے تحفظات کے باوجود 6سو 62ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کردئیے ،پاکستان کی 70کروڑ ڈالرز کی امداد منجمد ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی امداد کا 40فیصد حصہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خارجہ کی کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ سے مشروط کردیا گیا

اتوار 1 جنوری 2012 13:05

امریکی صدر بارک اوباما نے 6سو 62ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کردئیے ہیں جسکے تحت پاکستان کی 70کروڑ ڈالرز کی امداد منجمد ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست ہوائی میں 662ارب ڈالرز کے امریکی دفاعی بل پر تحفظات کے باوجود دستخط کردیے ہیں جس کے بعد پاکستان کی 70کروڑ کی امداد بھی مشروط ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ملنے والی امداد کا 40فیصد حصہ سیکرٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ سے مشروط کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے اس پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا تھا۔صدر اوباما کا خیال تھا کہ کانگریس کے منظور کردہ اِس بِل کے ذریعے، دہشتگروں کے خلاف، انتظامیہ کے اختیارات محدود ہو جائیں گے۔بل کی ایک شِق کو کمزور کر دیا گیا ہے جس کے تحت، القاعدہ کے مشتبہ اراکین کے خلاف کارروائی کا اختیار صرف فوجی عدالت کو تھا

متعلقہ عنوان :