اوباما کے دفاعی بل پر دستخط ، پاکستان کی امداد رک گئی

اتوار 1 جنوری 2012 12:01

مریکی صدر براک اوباما نے 662 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کر دیئے ۔ بِل کی ایک شق کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امداد میں سے ستّر کروڑ ڈالر کی رقم روک لی جائے گی جبکہ ایران پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونو لولومیں صدربراک اوباما نے بل پر دستخط کیے ۔صدر کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ طورپر قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔ بِل کے تحت پاکستان کی ستّر کروڑ ڈالر کی امداد کو دیسی ساختہ بموں سے نمٹنے کی حکمتِ عملی سے مشروط کیا گیا ہے ۔ ایک شق کے تحت ایران کے مرکزی بینک اور معاشی شعبے کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :