ملک بھر میں میں 2012 کو خوش آمدید کہنے کیلئے رنگا رنگ تقریبات ،کراچی میں سال نو کے موقع پر فائرنگ،5افراد جاں بحق

اتوار 1 جنوری 2012 12:01

دو ہزار گیارہ تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، پاکستان میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے مختلف شہروں میں رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ کراچی میں سال نو کے موقع پر فائرنگ کے واقعات میں5افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔کراچی میں شاندار آتشبازی سے آسمان پر رنگ و نور کی برسات ہوتی رہی۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ساحل سمندر پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے آسمان پر رنگ و نور کی اس برسات کا نظارہ دیکھا۔

(جاری ہے)

تاہم سی ویو کی جانب جانے والے راستوں کی بندش سے کئی منچلے روایتی طور پر نئے سال کی خوشی منانے سے محروم رہے ۔ رات بارہ بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے بھی فائرنگ سے گونج اٹھے ۔لاہور میں منچلوں نے ہلے گلے ،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے سال نو کا استقبال کیا۔ منچلے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر نکل آئے ۔ نوجوانوں نے ٹولیوں کی شکل میں بھنگڑے ڈالے ۔اسلام آباد میں جناح سپرمارکیٹ میں منچلوں نے والہانہ انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا

متعلقہ عنوان :