حکومت گرانے کی موثر کوششوں کا ساتھ دینگے ،احسن اقبال

اتوار 2 جنوری 2011 18:29

مسلم لیگ نواز کے سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت گرانے کی موثر اور بھرپور کوشش کی گئی تو اس کا ساتھ دیا جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کسی پتلی تماشے کا حصہ نہیں بنے گی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جے یو آئی، اے این پی اور ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ اتحادی حکومت سے الگ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یوآئی اگرچہ حکومت سے الگ ہوئی ہے مگر اس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ان کی ایک ٹانگ حکومت کے اندر اور ایک باہر ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی

متعلقہ عنوان :